تحميل كتاب Alakh Nagri الکھ نگری pdf
الكاتب: Mumtaz Mufti
التقييم:4.14
ممتاز مفتی کی خودنوشت کا دوسرا حصہ 1993ء میں “الکھ نگری” کے عنوان سے سنگ میل پبلیکشنز کے زیر اہتمام شائع ہوا۔
ممتاز مفتی نے یہ کتاب اپنی صحت کی خرابی اور شدید علالت کے باوجود مکمل کی اور پیش لفظ میں اس کی تخلیق کے محرکات پر روشنی ڈالتے ہوئے لکھا۔ ۔ ۔
علی پور کا ایلی میں میں نے یہ بات چھپائی تھی کہ میں ایلی ہوں۔ پھر بھید کھل گیا اور میں نے تسلیم کر لیا کہ میں ایلی ہوں۔
الکھ نگری میری آپ بیتی کا دوسرا حصہ ہے۔ جو 1947ء سے شروع ہو کر آج تک کے عرصے پر مشتمل ہے۔
علی پو کا ایلی میں میرا سب سے بڑا مشاہدہ عورت تھی۔
لکھ نگری میں میرا سب سے بڑا مشاہد قدرت اللہ شہاب ہے۔
اگر قدرت اللہ، شہاب نامہ میں آخری بات کا اضافہ نہ کرتا تو میں الکھ نگری لکھنے پر مجبور نہ ہوتا۔